مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یونس آیت 79 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَقَالَ فِرْعَوْنُ ٱئْتُونِى بِكُلِّ سَـٰحِرٍ عَلِيمٍ ﴿٧٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

جادو اور معجزہ کا فرق

یہ موسٰیؑ کی تقریر کا جواب تھا۔ یعنی رہا سحر اور معجزہ کا جھگڑا اس کا عملاً تصفیہ کئے دیتے ہیں کہ اس ملک کے بڑے بڑے ماہر جادوگر اکٹھے کئے جائیں ، آپ پھر ان کے خوارق کے مقابل اپنے معجزات دکھلائیں ۔ دنیا مشاہدہ کر لے گی کہ تم پیغمبر ہو یا (معاذ اللہ) جادوگر ہو۔ اس کے لئے فرعون نے تمام ملک میں گشتی جاری کر دی اور آدمی بھیج دیے کہ مشاق اور ماہر جادوگر جہاں کہیں ہوں فورًا حاضر کئے جائیں ۔ اس کا مفصل واقعہ سورہ اعراف میں گذر چکا۔ وہاں ملاحظہ کر لیا جائے۔