تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی جو وعدے ان سے کئے گئے ہیں ، ہم کو اختیار ہے کہ ان میں سےبعض آپ کے سامنے پورے کر دیں یا آپ کی وفات کے بعد ظاہر کریں نہ آپ کو ان کے ظہورکی فکر میں پڑنا چاہئے اور نہ تاخیر و امہال دیکھ کر ان لوگوں کو بے فکر ہونا چاہئے ۔ خدا کے علم میں ہر چیز کا ایک وقت مناسب ہے جس کے پہنچنے پر وہ ضرور ظاہر ہو کر رہے گی۔ آپ اپنا فرض (تبلیغ) ادا کئے جائیے تکذیب کرنے والوں کا حساب ہم خود بے باق کر دیں گے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں