مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حجر آیت 50 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَأَنَّ عَذَابِى هُوَ ٱلْعَذَابُ ٱلْأَلِيمُ ﴿٥٠﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اللہ کی صفات رحمت و غضب

"مجرمین" اور "متقین" کا الگ الگ انجام بیان فرما کر یہاں تنبیہ کی ہے کہ ہر ایک صورت میں حق تعالیٰ کی کسی نہ کسی صفت و شان کا ظہور ہے۔ کوئی شبہ نہیں کہ خدا تعالیٰ اصل سے اپنی تمام مخلوق پر بخشش اور مہربانی کرنا چاہتا ہے اور حقیقت میں اصل مہربانی اسی کی ہے ، تمام دنیا کہ مہربانیاں اس کی مہربانی کا پرتو ہیں ، لیکن جو شخص خود شرارت و بدکاری سے مہربانی کے دروازے اپنے اوپر بند کر لے تو پھر اس کی سزا بھی ایسی سخت ہے جس کے روکنے کی کوئی تدبیر نہیں ۔ سعدی نے خوب فرمایا ؂ بتہدید گر برکشد تیغ حکم۔ بمانند کرو بیاں صم و بکم ، و گردر دہدیک صلائے کرم۔ عزازیل گوید نصیبے برم۔ آگے ایک واقعہ بیان فرماتے ہیں جس میں فرشتوں کے اترنے کا ذکر ہے۔ وہ ہی فرشتے ایک جگہ خوشخبری سناتے اور دوسری جگہ پتھر برساتے تھے ، تا معلوم ہو کہ خدا کی دونوں صفتیں (رحمت و غضب) پوری ہیں بندوں کو چاہئے نہ دلیر ہوں ، نہ آس توڑیں۔