مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نحل آیت 24 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَإِذَا قِيلَ لَهُم مَّاذَآ أَنزَلَ رَبُّكُمْ ۙ قَالُوٓا۟ أَسَـٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٢٤﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

قرآن کریم پر کفار کا تمسخر

یعنی ناواقف اشخاص بغرض تحقیق یا واقف لوگ ازراہ امتحان جب ان مکذبین سے کہتے ہیں یا وہ مکذبین خود آپس میں ایک دوسرے سے ازراہ تمسخر و استہزاء سوال کرتے ہیں کہ "کہو! تمہارے رب نے کیا چیز اتاری ہے ؟ مطلب یہ کہ قرآن جسے پیغمبر علیہ السلام خدا کا اتارا ہوا بتلاتے ہیں تمہاے نزدیک کیا چیز ہے اور محمد ﷺ اس دعوے میں کہاں تک سچےہیں ؟ تو کہتے ہیں کہ (معاذ اللہ) قرآن میں رکھا ہی کیا ہے بجز اس کے کتب سابقہ اور ملل سابقہ کی کچھ پرانی بے سند باتیں (توحید ، نبوت ، جنت ، دوزخ وغیرہ ) اور چند قصے کہانیاں نقل کر دی گئ ہیں۔