اہل علم پر قرآن کا اثر
یعنی مانو یا نہ مانو ، قرآن کی حقانیت اور رسول اللہ ﷺ کی تصدیق وہ منصف مزاج اہل علم کر رہے ہیں جنہیں کتب سابقہ کی بشارات سے آگاہی ہے ، وہ اس کلام کو سن کر تھوڑیوں کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں کہ سبحان اللہ کیا عجیب و غریب کلام ہے بیشک خدا کا وعدہ پورا ہونا تھا۔ جو موسٰیؑ کی زبانی تورات کتاب استثناء میں کیا گیا تھا کہ (اے بنی اسرائیل) میں تمہارے بھائیوں (بنی اسمٰعیلؑ) میں سے ایک نبی اٹھاؤں گا جس کے منہ میں اپنا کلام ڈالوں گا"۔ بلاشبہ وہ یہ ہی کلام ہے جو محمد ﷺ کے دہن مبارک میں ڈالا گیا۔ جب اہل علم کو قرآن کی تصدیق سے چارہ نہیں رہا ، اب انکار کرنا جاہل کا کام ہے۔