مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طٰہٰ آیت 129 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَوْلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتْ مِن رَّبِّكَ لَكَانَ لِزَامًا وَأَجَلٌ مُّسَمًّى ﴿١٢٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اللہ کے ڈھیل دینے کی مصلحت

یعنی حق تعالیٰ کی رحمت غضب پر سابق ہے ۔ اسی لئے مجرم کو دیر تک اصلاح کا موقع دیتے ہیں اور پوری طرح اتمام حجت کے بدون ہلاک نہیں کرتے ۔ بلکہ اس امت کے متعلق تو یہ بھی فرما دیا ہے ۔ وَ مَا کَانَ اللّٰہُ لِیُعَذِّبَہُمۡ وَ اَنۡتَ فِیۡہِمۡ (الانفال۔۳۳) الخ اور اپنی خاص مہربانی سےعذاب عام مستاصل کو اس امت سے اٹھا لیا ہے۔ یہ بات ہے جو تیرے رب کی طرف سے نکل چکی اگر یہ نہ ہوتی اور ہر ایک مجرم قوم کے عذاب کا ایک خاص وقت مقرر نہ ہوتا تو لازمی طور پر ان کو عذاب آ گھیرتا کیونکہ ان کا کفر و شرارت اسی کو مقتضی ہے کہ فورًا ہلاک کر دیے جائیں ۔ صرف مصالح مذکورہ بالا مانع ہیں جن سے اس قدر توقف ہو رہا ہے ۔ آخر قیامت میں عذاب عظیم کا مزہ چکھنا پڑے گا ۔ اور جب وقت آئے گا تو دنیا میں بھی گھمسان کا نمونہ دیکھ لیں گے ۔ چنانچہ بدر میں مسلمانوں سے مڈبھیڑ ہوئی تو تھوڑا سا نمونہ دیکھ لیا۔