تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی دعوت تبلیغ اور وعظ و نصیحت کے وقت نرم ، آسان رقت انگیز اور بلند بات کہو۔ گو اس کے تمرد و طغیان کو دیکھتے ہوئے قبول کی امید نہیں۔ تاہم تم یہ خیال کر کے کہ ممکن ہے کہ وہ کچھ سوچ سمجھ کر نصیحت حاصل کر لے یا اللہ کے جلال و جبروت کو سن کر ڈر جائےاور فرمانبرداری کی طرف جھک پڑے ۔ گفتگو نرمی سےکرو۔ اس سےدعاۃ و مبلغین کے لئے بہت بڑا دستور العمل معلوم ہوتا ہے۔ چنانچہ دوسری جگہ صاف ارشاد ہے۔ اُدۡعُ اِلٰی سَبِیۡلِ رَبِّکَ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں