تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی وہی ایک خدا بلا شرکت غیرے آسمانوں سے زمین تک اور زمین سے تحت الثریٰ تک تمام کائنات کا مالک و خالق ہے ۔ اسی کی تدبیر و انتظام سے کل سلسلے قائم ہیں۔ (تنبیہ) آسمان و زمین کی درمیانی مخلوق سے یا تو کائنات جوّ مراد ہیں جو دائمًا دونوں کے درمیان ہی رہتی ہیں۔ مثلًا ہوا ، بادل وغیرہ اور یا وہ چیزیں بھی اس میں شامل ہوں جو اکثر ہوا میں پرواز کرتی ہیں جیسے پرند جانور اور "ثری" (گیلی زمین) سے زمین کے نیچےکا طبقہ مراد ہے جو…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں