اللہ کا کوئی بیٹا نہیں ہے
عرب کے بعض قبائل ملائکۃ اللہ کو خدا کی بیٹیاں کہتے تھے ، سو بتلا دیا کہ یہ خدا کی شان رفیع کے لائق نہیں کہ بیٹے بیٹیاں بنائے ۔ اسی میں نصاریٰ کا رد بھی ہو گیا جو حضرت مسیحؑ کو "ابن اللہ" کہتے ہیں۔ نیز یہود کے اس فرقہ کا جو حضرت عزیرؑ کو خدا کا بیٹا کہتا تھا۔