انسان کی فطرت میں جلد بازی
شاید کفار کےسفیہانہ استہزاء و تمسخر کو سن کر بعضوں کا جی چاہا ہو گا کہ ان بے حیاؤں پر فورًا عذاب آ جائے تو اچھا ہو ، اور خود کفار بھی بطور استہزاء جلدی مچایا کرتے تھے کہ اگر واقعی ہم تمہارے نزدیک مستحق عذاب ہیں تو وہ عذاب فورًا کیوں نہیں لے آتے۔ دونوں کو بتلایا کہ انسان بڑا جلد باز ہے گویا اس کے خمیر میں جلدی پڑی ہے ، چاہئے کہ تھوڑا سا صبر کرو۔ عنقریب میں اپنے قہر و انتقام کی نشانیاں تم کو دکھلا دوں گا۔