مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ انبیاء آیت 95 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَحَرَٰمٌ عَلَىٰ قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَـٰهَآ أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ ﴿٩٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

معذب قوموں کی ابدی محرومی

پہلے نجات پانے والے مومنین کا ذکر تھا ، اس کے بالمقابل اس آیت میں ہلاک ہونے والے کافروں کا مذکور ہے۔ یعنی جن کے لئے ہلاک اور غارت ہونا مقدر ہو چکا وہ کبھی اپنے کفر و عصیان کو چھوڑ کر اور توبہ کر کے خدا کی طرف رجوع ہونے والے نہیں ۔ نہ وہ کبھی دنیا میں اس غرض سے واپس کئے جا سکتے ہیں کہ دوبارہ یہاں آ کر گذشتہ زندگی کی تقصیرات کی تلافی کر لیں پھر ان کو نجات و فلاح کی توقع کدھر سے ہو سکتی ہے۔ ان کے لئے تو صرف ایک ہی وقت ہے جب وہ دوبارہ زندہ ہو کر خدا کی طرف رجوع کریں گے ۔ا ور اپنی زیادتیوں کے معترف ہو کر پشیمان ہوں گے ۔ مگر اس وقت پشیمانی کچھ کام نہ آئے گی ، وہ وقت قیامت کا ہے جس کے مبادی قریبہ میں سے ہے خروج "یاجوج ماجوج" آگے اسی کو بیان فرماتے ہیں۔