مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ حج، آیت 63

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر ان الله انزل من السماء ماء فتصبح الارض مخضرة ان الله لطيف خبير

کیا تم نہیں دیکھتے کہ خدا آسمان سے مینہ برساتا ہے تو زمین سرسبز ہوجاتی ہے۔ بےشک خدا باریک بین اور خبردار ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 78 میں سے آیت 63
  • پارہ 17
  • صفحہ 339

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اسی طرح کفر کی خشک و ویران زمین کو اسلام کی بارش سے سبزہ زار بنا دے گا۔ وہ ہی جانتا ہے کہ کس طرح بارش کے پانی سے سبزہ اگ آتا ہے۔ قدرت اندر ہی اندر ایسی تدبیر و تصر ف کرتی ہے کہ خشک زمین پانی وغیرہ کے اجزاء کو اپنے اندر جذب کر کے سرسبز و شاداب ہو جائے۔ اسی طرح وہ اپنی مہربانی ، لطیف تدبیر و تربیت، اور کمال خبرداری و آگاہی سےقلوب بنی آدم کو فیوض اسلام کامینہ برسا کر سر سبز و شاداب بنا دے گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا نہیںalam
  2. تَرَتم نے دیکھاtara
  3. أَنَّکہ بیشکanna
  4. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  5. أَنزَلَاس نے اتاراanzala
  6. مِنَسےmina
  7. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  8. مَآءًۭپانیmāan
  9. فَتُصْبِحُتو ہوجاتی ہےfatuṣ'biḥu
  10. ٱلْأَرْضُزمینl-arḍu
  11. مُخْضَرَّةً ۗخوب سبزmukh'ḍarratan
  12. إِنَّبیشکinna
  13. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  14. لَطِيفٌباریک بین ہےlaṭīfun
  15. خَبِيرٌۭخبر رکھنے والا ہےkhabīrun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں