مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 113

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا لبثنا يوما او بعض يوم فاسال العادين

وہ کہیں گے کہ ہم ایک روز یا ایک روز سے بھی کم رہے تھے، شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 113
  • پارہ 18
  • صفحہ 349

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی فرشتوں سے جنہوں نے ہر نیکی بدی گن رکھی ہے یہ بھی گِنا ہو گا۔ "زمین میں رہنا" یعنی قبر میں رہنا یا دنیا کی عمر یہ بھی وہاں تھوڑی نظر آئے گی۔ یہ پوچھنا اس واسطے کہ دنیا میں عذاب کی شتابی کیا کرتے تھے، اب جانا کہ شتاب ہی آیا ۔ کذا فی موضح القرآن۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. لَبِثْنَاہم ٹھہرے رہےlabith'nā
  3. يَوْمًاایک دنyawman
  4. أَوْیاaw
  5. بَعْضَکچھ حصہbaʿḍa
  6. يَوْمٍۢدن کاyawmin
  7. فَسْـَٔلِپس پوچھ لیجیےfasali
  8. ٱلْعَآدِّينَگننے والوں سےl-ʿādīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں