مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ مومنون، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فقال الملا الذين كفروا من قومه ما هذا الا بشر مثلكم يريد ان يتفضل عليكم ولو شاء الله لانزل ملائكة ما سمعنا بهذا في ابائنا الاولين

تو ان کی قوم کے سردار جو کافر تھے کہنے لگے کہ یہ تو تم ہی جیسا آدمی ہے۔ تم پر بڑائی حاصل کرنی چاہتا ہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو فرشتے اُتار دیتا۔ ہم نے اپنے اگلے باپ دادا میں تو یہ بات کبھی سنی نہیں تھی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 118 میں سے آیت 24
  • پارہ 18
  • صفحہ 343

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس میں اور تم میں فرق کیا ہے جو یہ رسول بن جائے تم نہ بنو۔ یعنی بڑا بن کر رہنا چاہتا ہے اس لئے یہ سب ڈھونگ بنایا ہے ورنہ خدا کسی کو رسول بنا کر بھیجتا تو کیا یہی اس کام کے لئے رہ گیا تھا۔کوئی فرشتہ نہ بھیج سکتا تھا۔ یعنی ہم نے ایسی عجیب بات کبھی نہیں سنی کہ ایک ہماری طرح کا معمولی آدمی خدا کا رسول بن جائے اور تمام دیوتاؤں کو ہٹا کر تنہا ایک خدا کی حکومت منوانے لگے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَقَالَتو کہاfaqāla
  2. ٱلْمَلَؤُا۟سرداروں نےl-mala-u
  3. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  4. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  5. مِنسےmin
  6. قَوْمِهِۦاس کی قوم میں سےqawmihi
  7. مَانہیںmā
  8. هَـٰذَآیہhādhā
  9. إِلَّامگرillā
  10. بَشَرٌۭایک انسان ہےbasharun
  11. مِّثْلُكُمْتمہاری طرحmith'lukum
  12. يُرِيدُچاہتا ہےyurīdu
  13. أَنکہan
  14. يَتَفَضَّلَفضیلت حاصل کرلےyatafaḍḍala
  15. عَلَيْكُمْتم پرʿalaykum
  16. وَلَوْاور اگرwalaw
  17. شَآءَچاہتاshāa
  18. ٱللَّهُاللہl-lahu
  19. لَأَنزَلَالبتہ نازل کردیتاla-anzala
  20. مَلَـٰٓئِكَةًۭفرشتےmalāikatan
  21. مَّانہیںmā
  22. سَمِعْنَاسنا ہم نےsamiʿ'nā
  23. بِهَـٰذَااس بات کوbihādhā
  24. فِىٓمیںfī
  25. ءَابَآئِنَااپنے آباؤ اجداد میںābāinā
  26. ٱلْأَوَّلِينَپہلےl-awalīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں