شرمگاہوں کی حفاظت
یعنی اپنی منکوحہ عورت یا باندی کے سوا کوئی اور راستہ قضائے شہوت کا ڈھونڈے ، وہ حلال کی حد سے آگے نکل جانے والا ہے ۔اس میں زناء ، لواطت اور استمناء بالید وغیرہ سب صورتیں آ گئیں۔ بلکہ بعض مفسرین نے حرمت متعہ پر بھی اس سے استدلال کیا ہے۔ وفیہ کلام طویل لا یسعہ المقام۔راجع روح المعانی تحت ہذہ الآیۃ الکریمۃ۔