رحمٰن سے کفر کی چڑ
یعنی یہ جاہل مشرک رحمٰن کی عظمت شان کو کیا سمجھ سکتے ہیں جن کو اس نام سے بھی چڑ ہے۔ جب یہ نام سنتے ہیں تو انتہائی جہل یا بےحیائی اور تعنت سے ناواقف بن کر کہتے ہیں کہ رحمٰن کون ہے جس کو ہم سے سجدہ کراتا ہے، کیا محض تیرے کہہ دینے سے ایسی بات مان لیں؟ بس تم نے ایک نام لے دیا اور ہم سجدہ میں گر پڑے غرض جس قدر انہیں رحمٰن کی اطاعت و انقیاد کی طرف توجہ دلائے اسی قدر زیادہ بدکتے اور بھاگتے ہیں۔