تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی ان کو سمجھا کر اور بدی کے انجام پر متنبہ کر کے الگ ہو جایئے۔ اگر یہ لوگ نہیں مانتے تو آپ بہت زیادہ غم و تاسف نہ کریں اور نہ ان کے مکر و فریب اور حق کے خلاف تدبیریں کرنے سے تنگدل اور خفا ہوں آپ اپنا فرض ادا کر چکے، اللہ تعالیٰ ایسے ضدی مجرموں سے خود نبٹ لے گا۔ اور جس طرح پہلے مجرموں کو سزائیں دی گئ ہیں، ان کو بھی دے گا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں