مدین میں آمد
"مدین" "مصر" سے آٹھ دس دن کی راہ پر ہے۔ وہاں پہنچے بھوکے پیاسے، دیکھا کنویں پر لوگ اپنے مواشی کو پانی پلا رہے ہیں۔
دو عورتیں
وہ دونوں بکریاں لے کر حیا سے کنارے کھڑی تھیں۔ اتنی قوت نہ تھی کہ مجمع کو ہٹا دیں یا بذات خود بھاری ڈول نکال لیں شاید اوروں سے بچا ہوا پانی پلاتی ہوں۔
یعنی ہمارا باپ جوان اور توانا ہوتا تو ہم کو آنا نہ پڑتا۔ وہ خود ان مردوں سے نبٹ لیا کرتا۔