مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 6

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن جاهد فانما يجاهد لنفسه ان الله لغني عن العالمين

اور جو شخص محنت کرتا ہے تو اپنے ہی فائدے کے لئے محنت کرتا ہے۔ اور خدا تو سارے جہان سے بےپروا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 6
  • پارہ 20
  • صفحہ 396

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اللہ تعالیٰ کو کسی کی طاعت سے کیا نفع اور معصیت سے کیا نقصان۔ وہ تو کلی طور پر بے نیاز ہے۔ ہاں بندہ اپنے پروردگار کی اطاعت میں جس قدر محنت اٹھائے گا اس کا پھل دنیا و آخرت میں اسی کو ملے گا۔ پس مجاہدے کرنے والے یہ خیال کبھی نہ آنے دیں کہ ہم خدا کے رستہ میں اتنی محنت کر کے کچھ اس پر احسان کر رہے ہیں؟ (العیاذ باللہ) اس کا احسان ہے کہ خود تمہارے فائدے کے لئے طاعت و ریاضت کی توفیق بخشے۔ ؎ من نکردم خلق تا سودے کنم،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَناور جو کوئیwaman
  2. جَـٰهَدَمجاہدہ کرے گا/ جدوجہد کرے گاjāhada
  3. فَإِنَّمَاتو بیشکfa-innamā
  4. يُجَـٰهِدُوہ جدوجہد کرے گاyujāhidu
  5. لِنَفْسِهِۦٓ ۚاپنے نفس کے لئےlinafsihi
  6. إِنَّبیشکinna
  7. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  8. لَغَنِىٌّالبتہ بےنیاز ہےlaghaniyyun
  9. عَنِسےʿani
  10. ٱلْعَـٰلَمِينَجہان والوں (سے)l-ʿālamīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں