مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ عنکبوت، آیت 8

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ووصينا الانسان بوالديه حسنا وان جاهداك لتشرك بي ما ليس لك به علم فلا تطعهما الي مرجعكم فانبئكم بما كنتم تعملون

اور ہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھ نیک سلوک کرنے کا حکم دیا ہے۔ (اے مخاطب) اگر تیرے ماں باپ تیرے درپے ہوں کہ تو میرے ساتھ کسی کو شریک بنائے جس کی حقیقت کی تجھے واقفیت نہیں۔ تو ان کا کہنا نہ مانیو۔ تم (سب) کو میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ پھر جو کچھ تم کرتے تھے میں تم کو جتا دوں گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 69 میں سے آیت 8
  • پارہ 20
  • صفحہ 397

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمام کائنات میں ایسی کوئی چیز ہے ہی نہیں جو خدا کی شریک ہو سکے۔ پھر اس کی خبر کسی کو کہاں سے ہوتی۔ جو لوگ شرکاء ٹھہراتے ہیں محض جاہلانہ اوہام اور بے سند خیالات کی پیروی کر رہے ہیں۔ واقع کی خبر انہیں کچھ بھی نہیں۔ دنیا میں ماں باپ سے زیادہ حق کسی کا نہیں۔ پر اللہ کا حق ان سے زیادہ ہے ان کی خاطر دین نہ چھوڑے (موضح) حدیث میں ہے کہ حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کی والدہ نے جو مشرک تھی بیٹے کے اسلام کی خبر سن کر عہد کیا کہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَوَصَّيْنَااور وصیت کی ہم نےwawaṣṣaynā
  2. ٱلْإِنسَـٰنَانسان کو/ تاکید کی ہم نے انسان کوl-insāna
  3. بِوَٰلِدَيْهِاپنے والدین کے ساتھbiwālidayhi
  4. حُسْنًۭا ۖبھلائی کیḥus'nan
  5. وَإِناور اگرwa-in
  6. جَـٰهَدَاكَوہ دونوں زور ڈالیں تمجھ پرjāhadāka
  7. لِتُشْرِكَتاکہ تم شرک کروlitush'rika
  8. بِىمیرے ساتھbī
  9. مَاجس کاmā
  10. لَيْسَنہیں ہےlaysa
  11. لَكَتیرے لئےlaka
  12. بِهِۦاس کاbihi
  13. عِلْمٌۭکوئی علمʿil'mun
  14. فَلَاتو نہfalā
  15. تُطِعْهُمَآ ۚتم اطاعت کرو ان کیtuṭiʿ'humā
  16. إِلَىَّمیری طرفilayya
  17. مَرْجِعُكُمْلوٹنا ہے تم کوmarjiʿukum
  18. فَأُنَبِّئُكُمتو میں بتاؤں گا تم کوfa-unabbi-ukum
  19. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  20. كُنتُمْتھے تمkuntum
  21. تَعْمَلُونَعمل کیا کرتےtaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں