مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 142

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ام حسبتم ان تدخلوا الجنة ولما يعلم الله الذين جاهدوا منكم ويعلم الصابرين

کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ (بےآزمائش) بہشت میں جا داخل ہو گے حالانکہ ابھی خدا نے تم میں سے جہاد کرنے والوں کو تو اچھی طرح معلوم کیا ہی نہیں اور (یہ بھی مقصود ہے) کہ وہ ثابت قدم رہنے والوں کو معلوم کرے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 142
  • پارہ 4
  • صفحہ 68

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جنت کےجن اعلیٰ مقامات اور بلند درجات پر خدا تم کو پہنچانا چاہتا ہے۔ کیا تم سمجھتے ہو کہ بس یونہی آرام سے وہاں جا پہنچیں گے اور خدا تمہارا امتحان لے کر یہ نہ دیکھے گا کہ تم میں کتنے خدا کی راہ میں لڑنے والے اور کتنے لڑائی کے وقت ثابت قدم رہنے والے ہیں۔ ایسا خیال نہ کرنا۔ مقامات عالیہ پر وہ ہی لوگ فائز کئے جاتے ہیں جو خدا کے راستہ میں ہر طرح کی سختیاں جھیلنے اور قربانیاں پیش کرنے کے لئے تیار ہوں ؂ یہ رتبہ بلند…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَمْیا۔ کیاam
  2. حَسِبْتُمْسمجھا تم نے۔ گمان کیا تم نےḥasib'tum
  3. أَنکہan
  4. تَدْخُلُوا۟تم داخل ہوجاؤ گےtadkhulū
  5. ٱلْجَنَّةَجنت میںl-janata
  6. وَلَمَّاحالانکہ نہیںwalammā
  7. يَعْلَمِجاناyaʿlami
  8. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  9. ٱلَّذِينَان لوگوں کوalladhīna
  10. جَـٰهَدُوا۟جنہوں نے جہاد کیا۔ جدوجہد کیjāhadū
  11. مِنكُمْتم میں سےminkum
  12. وَيَعْلَمَاور نہیں جاناwayaʿlama
  13. ٱلصَّـٰبِرِينَان کو جو صبر کرنے والے ہیںl-ṣābirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں