مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ آلِ عمران، آیت 4

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

من قبل هدى للناس وانزل الفرقان ان الذين كفروا بايات الله لهم عذاب شديد والله عزيز ذو انتقام

(یعنی) لوگوں کی ہدایت کے لیے پہلے (تورات اور انجیل اتاری) اور (پھر قرآن جو حق اور باطل کو) الگ الگ کر دینے والا (ہے) نازل کیا جو لوگ خدا کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت عذاب ہوگا اور خدا زبردست (اور) بدلہ لینے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 200 میں سے آیت 4
  • پارہ 3
  • صفحہ 50

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قرآن اگلی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اور اگلی کتابیں (تورات اور انجیل وغیرہ) پہلے سے قرآن اور اس کے لانے والے کی طرف لوگوں کی رہنمائی کر رہی تھیں اور اپنے اپنے وقت میں مناسب احکام و ہدایات دیتی تھیں۔ گویا بتلا دیا کہ "الوہیت" یا "ابنیت مسیح" کا عقیدہ کسی آسمانی کتاب میں موجود نہ تھا۔ کیونکہ اصول دین کے اعتبار سے تمام کتب سماویہ متفق و متحد ہیں ۔ مشرکانہ عقائد کی تعلیم کبھی نہیں دی گئ۔ یعنی ہر زمانہ کے مناسب ایسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مِناس سےmin
  2. قَبْلُپہلےqablu
  3. هُدًۭىھدایت ہےhudan
  4. لِّلنَّاسِلوگوں کے لیےlilnnāsi
  5. وَأَنزَلَاور اس نے نازل کیاwa-anzala
  6. ٱلْفُرْقَانَ ۗفرقانl-fur'qāna
  7. إِنَّبیشکinna
  8. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  9. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  10. بِـَٔايَـٰتِساتھ آیات کےbiāyāti
  11. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  12. لَهُمْان کے لیےlahum
  13. عَذَابٌۭعذاب ہےʿadhābun
  14. شَدِيدٌۭ ۗشدیدshadīdun
  15. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  16. عَزِيزٌۭغالب ہےʿazīzun
  17. ذُولینے والا ہےdhū
  18. ٱنتِقَامٍانتقامintiqāmin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں