مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ سجدہ، آیت 29

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قل يوم الفتح لا ينفع الذين كفروا ايمانهم ولا هم ينظرون

کہہ دو کہ فیصلے کے دن کافروں کو ان کا ایمان لانا کچھ بھی فائدہ نہ دے گا اور نہ اُن کو مہلت دی جائے گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 30 میں سے آیت 29
  • پارہ 21
  • صفحہ 417

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ابھی موقع ہے کہ اللہ و رسول کے کہنے پر یقین کرو اور اس دن سے بچنے کی تیاری کر لو ورنہ اس کے پہنچ جانے پر نہ ایمان لانا کام دے گا نہ سزا میں ڈھیل ہو گی اور نہ مہلت ملے گی کہ آئندہ چال چلن درست کر کے حاضر ہو جاؤ۔ اس وقت کی مہلت کو غنیمت سمجھو۔ استہزاءو تکذیب میں رائگاں مت کرو۔ جو گھڑی آنے والی ہے یقینًا آ کر رہے گی کسی کے ٹالے نہیں ٹل سکتی۔ پھر یہ کہنا فضول ہے کہ کب آئے گی اور کب فیصلہ ہو گا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قُلْکہہ دیجیےqul
  2. يَوْمَدنyawma
  3. ٱلْفَتْحِفیصلے کےl-fatḥi
  4. لَانہlā
  5. يَنفَعُفائدہ دے گاyanfaʿu
  6. ٱلَّذِينَان لوگوں کو جنہوں نےalladhīna
  7. كَفَرُوٓا۟کفر کیاkafarū
  8. إِيمَـٰنُهُمْان کا ایمانīmānuhum
  9. وَلَااور نہwalā
  10. هُمْوہhum
  11. يُنظَرُونَمہلت دیئے جائیں گےyunẓarūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں