تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی کسی کو اس کا بیٹا نہ جانو۔ ہاں اللہ کا رسول ہے اس حساب سے سب اس کے روحانی بیٹے ہیں جیسا کہ ہم اَلنَّبِیُّ اَوۡلٰی بِالۡمُؤۡمِنِیۡنَ مِنۡ اَنۡفُسِہِمۡ کے حاشیہ میں لکھ چکے ہیں۔ یعنی آپ کی تشریف آوری سے نبیوں کے سلسلہ پر مہر لگ گئ۔ اب کسی کو نبوت نہیں دی جائے گی بس جن کو ملنی تھی مل چکی۔ اسی لئے آپ کی نبوت کا دورہ سب نبیوں کے بعد رکھا جو قیامت تک چلتا رہے گا۔ حضرت مسیحؑ بھی اخیر زمانہ میں بحیثیت آپ کے ایک امتی کے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں