مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ احزاب آیت 61 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

مَّلْعُونِينَ ۖ أَيْنَمَا ثُقِفُوٓا۟ أُخِذُوا۟ وَقُتِّلُوا۟ تَقْتِيلًا ﴿٦١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

یہود پر مسلمانوں کے غلبے کی خبر

یعنی اگر اپنی حرکتوں سے باز نہ آئے تو ہم آپ کو ان پر مسلط کر دیں گے تا چند روز میں ان کو مدینہ سےنکال باہر کریں، اور جتنے دن رہیں ذلیل و مرعوب ہو کر رہیں۔چنانچہ یہود نکالے گئے اور منافقوں نے دھمکی سن کر شاید اپنا رویہ بدل دیا ہو گا۔ اس لئے سزا سے بچے رہے۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں ”جو لوگ بدنیت تھے مدینہ میں عورتوں کو چھیڑتے ، ٹوکتے اور جھوٹی خبریں اڑاتے مخالفوں کے زور اور مسلمانوں کے ضعف و شکست کی۔ ان کو یہ فرمایا"۔