ایک مرد صالح کی حمایت اور فہمائش
یہ اپنے اوپر رکھ کر دوسروں کو سنایا۔ یعنی تم کو آخر کیا ہوا کہ جس نے پیدا کیا اس کی بندگی نہ کرو۔
یعنی یہ مت سمجھنا کہ پیدا کر کے آزاد چھوڑ دیا ہے اب کچھ مطلب اس سے نہیں رہا۔ نہیں سب کو مرے پیچھے اسی کے پاس واپس جانا ہے۔ اس وقت کی فکر رکھو۔