مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یٰسین، آیت 26

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قيل ادخل الجنة قال يا ليت قومي يعلمون

حکم ہوا کہ بہشت میں داخل ہوجا۔ بولا کاش! میری قوم کو خبر ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 83 میں سے آیت 26
  • پارہ 22
  • صفحہ 441

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی فورًا بہشت کا پروانہ مل گیا۔ آگے نقل کرتے ہیں کہ قوم نے اس کو نہایت بیدردی کے ساتھ شہید کر ڈالا ۔ ادھر شہادت واقع ہوئی ادھر سے حکم ملا کو فورًا بہشت میں داخل ہو جا۔ جیسا کہ ارواح شہداء کی نسبت احادیث سے ثابت ہے کہ وہ قبل از محشر جنت میں داخل ہوتی ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قِيلَکہا گیاqīla
  2. ٱدْخُلِداخل ہوجاؤud'khuli
  3. ٱلْجَنَّةَ ۖجنت میںl-janata
  4. قَالَاس نے کہاqāla
  5. يَـٰلَيْتَاے کاشyālayta
  6. قَوْمِىمیری قومqawmī
  7. يَعْلَمُونَجان لیتی/ جانتی ہوتیyaʿlamūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں