اہل جنت کو حق تعالٰی کا سلام
یعنی اس مہربان پروردگار کی طرف سے جنتیوں کو سلام بولا جائے گا۔ خواہ فرشتوں کے ذریعہ سے یا جیسا کہ ابن ماجہ کی ایک روایت میں ہے بلاواسطہ خود رب کریم سلام ارشاد فرمائیں گے اس وقت کی عزت و لذت کا کیا کہنا۔ اللہم ارزقنا ہذہ النعمۃ العظمیٰ بحرمۃ بنیک محمد ﷺ۔