مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ نساء، آیت 69

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٦٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن يطع الله والرسول فاولئك مع الذين انعم الله عليهم من النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن اولئك رفيقا

اور جو لوگ خدا اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں وہ (قیامت کے روز) ان لوگوں کے ساتھ ہوں گے جن پر خدا نے بڑا فضل کیا یعنی انبیاء اور صدیق اور شہید اور نیک لوگ اور ان لوگوں کی رفاقت بہت ہی خوب ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 176 میں سے آیت 69
  • پارہ 5
  • صفحہ 89

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

نبی وہ ہیں جن پر اللہ کی طرف سے وحی آئے یعنی فرشتہ ظاہر میں آ کر پیغام کہہ جائے اور صدیق وہ کہ جو پیغام اور احکام خدا تعالیٰ کی طرف سے پیغمبروں کو آئے ان کا جی آپ ہی اس پر گواہی دے اور بلا دلیل اسکی تصدیق کرے اور شہید وہ کہ پیغمبروں کے حکم پر جان دینے کو حاضر ہیں اور صالح اور نیک بخت وہ کہ جن کی طبیعت نیکی ہی پر پیدا ہوئی ہے۔ اوپر کی باتوں سے اپنے نفس اور بدن کی اصلاح اور صفائی کر چکے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ یہ چار قسمیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَناور جو کوئیwaman
  2. يُطِعِاطاعت کرے گاyuṭiʿi
  3. ٱللَّهَاللہ کیl-laha
  4. وَٱلرَّسُولَاور رسول کیwal-rasūla
  5. فَأُو۟لَـٰٓئِكَتو یہی لوگfa-ulāika
  6. مَعَساتھ ہوں گےmaʿa
  7. ٱلَّذِينَان لوگوں کےalladhīna
  8. أَنْعَمَانعام فرمایاanʿama
  9. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  10. عَلَيْهِمجن پرʿalayhim
  11. مِّنَمیں سےmina
  12. ٱلنَّبِيِّـۧنَنبیوںl-nabiyīna
  13. وَٱلصِّدِّيقِينَاور صدیقینwal-ṣidīqīna
  14. وَٱلشُّهَدَآءِاور شہیدوں میں سےwal-shuhadāi
  15. وَٱلصَّـٰلِحِينَ ۚاور صالحین میں سےwal-ṣāliḥīna
  16. وَحَسُنَاور کتنے اچھے ہیںwaḥasuna
  17. أُو۟لَـٰٓئِكَیہ سب لوگulāika
  18. رَفِيقًۭادوستrafīqan

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں