یعنی اس وقت ان میں سے کوئی کام نہیں آتا۔ ہو سکے تو ان کو مدد کے لئے بلاؤ۔
دوزخ میں مجرموں سے سوال
یعنی ہم سے گئے گذرے ہوئے۔ شاید اس وقت عابدین اور معبودین الگ الگ کر دیے جائیں گے یا ضَلُّوْا عَنَّا کا مطلب یہ ہو کہ گو موجود ہیں، مگر جب ان سےکوئی فائدہ نہیں تو ہوئے نہ ہوئے برابر ہیں۔
کفار کا اقرار اور انکار
اکثر مفسرین نے اس کا مطلب یہ لیا ہے کہ ہم جنکو دنیا میں پکارتے تھے، اب کھلا کہ وہ واقع میں کچھ چیز نہ تھے گویا یہ بطور حسرت و افسوس کے اپنی غلطی کا اعتراف ہو گا۔ لیکن حضرت شاہ صاحبؒ کے کلام کا حاصل یہ ہے کہ مشرکین اول منکر ہو چکے تھے کہ ہم نے شریک ٹھہرائے ہی نہیں۔ اب گھبرا کر منہ سے نکل جائے گا۔ ضَلُّوْاعَنَّا جس میں شریک ٹھہرانے کا اعتراف ہو گا۔ پھر کچھ سنھبل کر انکار کر دیں گے کہ ہم نے خدا کے سوا کسی کو پکارا ہی نہیں۔
یعنی جس طرح یہاں انکار کرتے کرتے بچل گئے اور گھبرا کر اقرار کر لیا۔ یہ ہی حال ان کافروں کا دنیا میں تھا۔