یعنی ایک سہمے ہوئے مجرم کی طرح خوف اور ذلت کے مارے نیچی نظر سے دیکھتے ہوں گے۔ کسی سے پوری طرح آنکھ نہیں ملا سکیں گے۔
کفار نے اپنے گھر والوں کو بھی تباہ کیا
یعنی بدبخت اپنے ساتھ اپنے متعلقین اور گھر والوں کو بھی لے ڈوبے۔ سبھی کر تباہ و برباد کر کے چھوڑا۔