تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی افسوس ابراہیمؑ کی ارث حاصل نہ کی اور اسکی وصیت پر نہ چلے بلکہ اللہ نے جو دنیا کا سامان دیا تھا اسکے مزوں میں پڑ کر خداوند وقدوس کی طرف سے بالکل غافل ہو گئے یہاں تک کہ انکو خواب غفلت سے بیدار کرنے کے لئے حق تعالٰی نے اپنا وہ پیغمبر بھیجا جسکی پیغمبری بالکل روشن اور واضح ہے۔ اس نے سچا دین پہنچایا، قرآن پڑھ کر سنایا اور اللہ کے احکام پر نہایت صفائی کے ساتھ مطلع کیا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں