تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی قرآن کریم تیرے اور تیری قوم کے لئے خاص فضل و شرف کا سبب ہے۔ اس سے بڑی عزت اور خوش نصیبی کیا ہو گی کہ اللہ کا کلام اور ساری دنیا کی نجات و فلاح کا ابدی دستور العمل اُنکی زبان میں اترا اور وہ اُسکے اولین مخاطب قرار پائے۔ اگر عقل ہو تو یہ لوگ اس نعمت عظمٰی کی قدر کریں۔ اور قرآن جو ان سب کیلئے بیش بہا نصیحت نامہ ہے۔ اسکی ہدایات پر چل کر سب سے پہلے دنیوی و اخروی سعادتوں کے مستحق ہوں۔ یعنی آگے چل کر پوچھ ہو گی کہ اس…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں