تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
کفار عرب پیغمبر کے مقابلہ میں طرح طرح کے منصوبے گانٹھتے اور تدبیریں کرتے تھے۔ مگر اللہ کی خفیہ تدبیر ان کے سب منصوبوں پر پانی پھیر دیتی تھی۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ "کافروں نے ملکر مشورہ کیا کہ تمہارے تغافل سے اس نبی کی بات بڑھی آئندہ جو اس دین میں آئے اسی کے رشتہ دار اس کو مار مار کر الٹا پھیریں اور جو اجنبی شخص شہر میں آئے اسکو پہلے سنا دو کہ اس شخص کے پاس نہ بیٹھے"۔ یہ بات انہوں نے ٹھہرائی اور اللہ نے ٹھہرایا…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں