تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اس کی فکر مت کر کہ دریا میں خدا کی قدرت سے جو راستہ بن گیا وہ باقی نہ رہے۔ اسکو اسی حالت میں چھوڑ دے۔ یہ راستہ دیکھ کر ہی تو فرعون کا لشکر اس میں گھسنے کی ہمت کریں گے۔ چنانچہ وہ سب خشک راستہ دیکھ کر اندر گھسے، اس کے بعد خدا کے حکم سے سمندر کا پانی چاروں طرف سے آ کر مل گیا۔ سارا لشکر غرقاب ہوا۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں