قضاؤقدر کے فیصلوں کی رات
یعنی سال بھر کے متعلق قضاء وقدر کے حکیمانہ اور اٹل فیصلے اسی عظیم الشان رات میں "لوح محفوظ" سے نقل کر کے ان فرشتوں کے حوالے کئے جاتے ہیں جو شعبہ ہائے تکوینیات میں کام کرنے والے ہیں۔ بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ شعبان کی پندرہویں رات ہے جسے شب برأۃ کہتے ہیں۔ ممکن ہے وہاں سے اس کام کی ابتداء اور شب قدر پر انتہا ہوتی ہو۔ واللہ اعلم۔
یعنی فرشتوں کو ہر کام پر جو انکے مناسب ہو۔ چنانچہ جبریل کو قرآن دیکر محمد رسول اللہ ﷺ کے پاس بھیجا۔