زمین و آسمان میں مومنین کیلئے نشانیاں
یعنی آدمی ماننا چاہے تو اسی آسمان و زمین کی پیدائش اور انکے محکم نظام میں غور کر کے مان سکتا ہے کہ ضرور کوئی ان کا پیدا کرنے والا اور تھامنے والا ہے۔ جس نے کمال حکمت و خوبی سے انکو بنایا اور لامحدود قدرت سے انکی حفاظت کی۔ البعرۃ تدل علی البعیر والاقدام تدل علی المسیر فکیف لا یدل ھٰذا النظام العجیب الغریب علی الصانع اللطیف الخبیر ۔