جیسا کہ رؤسائے کفار کی عادت تھی کہ جان اور مال اور ہر طرح سے اس میں کوشش کرتے تھے۔
ایمان کے بغیر اعمال مقبول نہیں
یعنی جن اعمال کو وہ نیک سمجھ رہے ہیں بوجہ عدم ایمان کے وہ مقبول نہیں۔ بلکہ ان میں سے بعض کام اور الٹے موجب عتاب ہوتے ہیں۔ جیسے لوگوں کو اسلام سے روکنے میں پیسہ خرچ کرنا۔