جنت میں اپنے ٹھکانوں کی پہچان
یعنی جس جنت کا حال انکو انبیاء علیہم السلام کی زبان اور اپنے وجدان صحیح سے معلوم ہو چکا تھا اس میں داخل کئے جائیں گے اور وہاں پہنچ کر ہر جنتی اپنے ٹھکانے کو خودبخود پہچان لے گا اسکے دل کی کشش ادھر ہی ہو گی جہاں اسکو رہنا ہے۔ (تنبیہ) ابن عباسؓ نے عَرَّفَھَا لَھُمْ کے معنی طَیَّبَھَا لَھُمْ کے لئے ہیں۔ یعنی جنت انکے لئے خوشبوؤں سے مہکا دی گئ ہے۔