تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی لو! ادھر مِسل تیار ہوئی، اُدھر موت کی گھڑی آ پہنچی ۔ اور مرنے والا نزع کی بیہوشیوں اور جان کنی کی سختیوں میں ڈبکیاں کھانے لگا۔ اس وقت وہ سب سچی باتیں نظر آنا شروع ہو گئیں۔ جن کی خبر اللہ کے رسولوں نے دی تھی۔ اور میت کی سعادت و شقاوت سے پردہ اٹھنے لگا۔ اور ایساپیش آنا قطعی اور یقینی تھا۔ کیونکہ حکیم مطلق کی بہت سی حکمتیں اس سے متعلق تھیں۔ یعنی آدمی نے موت کو بہت کچھ ٹلانا چاہا اور اس ناخوشگوار وقت سے بہت کچھ…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں