مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ق، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجاءت كل نفس معها سائق وشهيد

اور ہر شخص (ہمارے سامنے) آئے گا۔ ایک (فرشتہ) اس کے ساتھ چلانے والا ہوگا اور ایک (اس کے عملوں کی) گواہی دینے والا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 45 میں سے آیت 21
  • پارہ 26
  • صفحہ 519

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی محشر میں اس طرح حاضر کئے جائیں گے کہ ایک فرشتہ پیشی کے یدان کے طرف دھکیلتا ہو گا اور دوسرا اعمالنامہ لئے ہو گا جس میں اسکی زندگی کے سب احوال درج ہوں گے۔ شاید یہ وہ ہی دو فرشتے ہوں جو "کرامًا کاتبین" کہلاتےہیں اور جنکی نسبت فرمایا تھا اِذۡ یَتَلَقَّی الۡمُتَلَقِّیٰنِ الخ اور ممکن ہے کوئی اور ہوں۔ واللہ اعلم۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَآءَتْاور آگیاwajāat
  2. كُلُّہرkullu
  3. نَفْسٍۢنفسnafsin
  4. مَّعَهَااس کے ساتھmaʿahā
  5. سَآئِقٌۭایک ہانکنے والا ہےsāiqun
  6. وَشَهِيدٌۭاور ایک گواہwashahīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں