مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ذاریات، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وفي السماء رزقكم وما توعدون

اور تمہارا رزق اور جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے آسمان میں ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 60 میں سے آیت 22
  • پارہ 26
  • صفحہ 521

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی سائلوں اور محتاجوں پر خرچ کرنے سے اس لئے نہیں ڈرنا چاہیئے کہ خرچ کرکے ہم کہاں سے کھائیں گے۔ اور نہ خرچ کرکے ان مساکین پر احسان جتلائے کیونکہ تمہاری سب کی روزی اور اجروثواب کے جو وعدے کئے گئے ہیں آسمان والے کے ہاتھ میں ہیں۔ ہر ایک کی روزی پہنچ کر رہے گی کسی کے روکے نہیں رک سکتی۔ اور خرچ کرنے والوں کو ثواب بھی مل کررہیگا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں " آنیوالی جو بات ہے اس کا حکم آسمان ہی سے اترتا ہے"۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَفِىاور میںwafī
  2. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi
  3. رِزْقُكُمْرزق ہے تمہاراriz'qukum
  4. وَمَااور جوwamā
  5. تُوعَدُونَتم وعدہ کیے جاتے ہوtūʿadūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں