مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ذاریات آیت 33 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ ﴿٣٣﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور فرشتوں کی گفتگو

یعنی قوم لوط کی سزا دہی کے لئے بھیجے گئے ہیں۔ تا کنکر کے پتھر برسا کر ان کو ہلاک کریں۔ مِّنۡ طِیۡنٍ کی قید سے معلوم ہوگیا کہ یہ اولوں کی بارش نہ تھی جس کو تو سّعاً پتھر کہہ دیا جاتا ہے۔