مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ طور، آیت 48

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

واصبر لحكم ربك فانك باعيننا وسبح بحمد ربك حين تقوم

اور تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں صبر کئے رہو۔ تم تو ہماری آنکھوں کے سامنے ہو اور جب اُٹھا کرو تو اپنے پروردگار کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیا کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 49 میں سے آیت 48
  • پارہ 27
  • صفحہ 525

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی صبر واستقامت کے ساتھ اپنے رب کے حکم تکوینی و تشریعی کا انتظار کیجئے جو عنقریب آپ کے اور ان کے درمیان فیصلہ کردے گا۔ اور آپ کو مخالفین کی طرف سے کچھ بھی نقصان نہ پہنچے گا۔ کیونکہ آپ ہماری آنکھوں کے سامنے اور ہمارے زیرِ حفاظت ہیں۔ یعنی صبر و تحمل اور سکون و اطمینان کے ساتھ ہمہ وقت اللہ کی تسبیح و تحمید اور عبادت گذاری میں لگے رہیئے۔ خصوصاً جس وقت آپ سو کر اٹھیں یا نماز کے لئے کھڑے ہوں، یا مجلس سے اٹھ کر تشریف…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱصْبِرْاور صبر کیجیےwa-iṣ'bir
  2. لِحُكْمِفیصلے کے لیےliḥuk'mi
  3. رَبِّكَاپنے رب کےrabbika
  4. فَإِنَّكَپس بیشکfa-innaka
  5. بِأَعْيُنِنَا ۖآپ ہماری نگاہوں میں ہیںbi-aʿyuninā
  6. وَسَبِّحْاور تسبیح کیجیئےwasabbiḥ
  7. بِحَمْدِحمد کے ساتھbiḥamdi
  8. رَبِّكَاپنے رب کیrabbika
  9. حِينَجس وقتḥīna
  10. تَقُومُآپ کھڑے ہوتے ہیںtaqūmu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں