مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ قمر آیت 55 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فِى مَقْعَدِ صِدْقٍ عِندَ مَلِيكٍ مُّقْتَدِرٍۭ ﴿٥٥﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

متقین کیلئے قرب الٰہی

مجرمین کے بعد یہ متقین کا انجام بیان فرمادیا کہ وہ اپنی سچائی کی بدولت اللہ و رسول کے سچے وعدوں کے موافق ایک پسندیدہ مقام میں ہونگے جہاں اس شہنشاہ مطلق کا قرب حاصل ہوگا۔ اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ مَلِیْکٌ مُقْتَدِرٌ ۔ مَاتَشَاءُ مِنْ اَمْرٍ یَکُوْنُ فَاسْعِدْ نِیْ فِیْ الدَّارَیْنِ وَکُنْ لِیْ وَلَا تَکُنْ عَلَیَّ وَاٰتِنِیْ فِیْ الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَ فِیْ الْاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنِیْ عَذَابَ النَّارِ ۔ تم سورۃ القمر ولِلہ الحمد والمنہ۔