مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ واقعہ آیت 2 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ ﴿٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

وقوع قیامت میں کوئی شبہ نہیں

یعنی قیامت جب ہو پڑیگی اس وقت کھل جائے گا کہ یہ کوئی جھوٹی بات نہ تھی۔ نہ اسے کوئی ٹلاسکے گا۔ نہ واپس کرسکے گا اور لَا یَبۡعَثُ اللّٰہُ مَنۡ یَّمُوۡتُ (النحل۔۳۸) وغیرہ کے جھوٹے دعوے سب ختم ہو جائیں۔ کوئی شخص جھوٹی تسلیوں سے اس دن کی ہولناک سختیوں کو گھٹانا چاہے یہ بھی نہ ہوگا۔