مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ جمعہ آیت 4 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ذَٰلِكَ فَضْلُ ٱللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَآءُ ۚ وَٱللَّهُ ذُو ٱلْفَضْلِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٤﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اس اُمّت پر اللہ کا فضل

یعنی رسول کو یہ بڑائی دی اور اس مّت کو اتنے بڑے مرتبہ والا رسول دیا۔ فلہ الحمد والمنۃ علیٰ ماانعم۔ چاہیئے کہ مسلمان اس انعام و اکرام کی قدر پہچانیں، اور حضور ﷺ کی شان تعلیم و تزکیہ سے مستفید و منتفع ہونے میں کوتاہی نہ کریں۔ آگے عبرت کے لئے یہود کی مثال بیان فرماتے ہیں جنہوں نے اپنی کتاب اور پیغمبر سے استفادہ کرنے میں سخت غفلت اور کوتاہی برتی۔