مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ملک آیت 11 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَٱعْتَرَفُوا۟ بِذَنۢبِهِمْ فَسُحْقًا لِّأَصْحَـٰبِ ٱلسَّعِيرِ ﴿١١﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اب اقرار گناہ کے کوئی فائدہ نہیں

یعنی خود اقراد کرلیا کہ بیشک ہم مجرم ہیں یوں ہی بے قصور ہم کو دوزخ میں نہیں ڈالا جارہا لیکن اس ناوقت کے اقرار و اعتراف سے کچھ فائدہ نہ ہو گا۔ ارشاد ہو گا فَسُحْقًا لِّاَصْحٰبِ السَّعَیْرِ (اب دفع ہو جائیں دوزخ والے) ان کے لئے جوار رحمت میں کہیں ٹھکانا نہیں۔