مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف، آیت 103

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ثم بعثنا من بعدهم موسى باياتنا الى فرعون وملئه فظلموا بها فانظر كيف كان عاقبة المفسدين

پھر ان (پیغمبروں) کے بعد ہم نے موسیٰ کو نشانیاں دے کر فرعون اور اس کے اعیانِ سلطنت کے پاس بھیجا تو انہوں نے ان کے ساتھ کفر کیا۔ سو دیکھ لو کہ خرابی کرنے والوں کا انجام کیا ہوا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 206 میں سے آیت 103
  • پارہ 9
  • صفحہ 163

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جن انبیاء کا پہلے ذکر ہوا (نوح، ہود، صالح، لوط، شعیب علیہم السلام) موسٰیؑ ان سب کے بعد تشریف لائے۔ ان پیغمبروں کا ذکر فرمانے کے بعد درمیان میں "سنت اللہ" بیان فرمائی تھی جو مکذبین کے متعلق جاری رہی ہے جس کے ضمن میں موجودہ جماعت کفار کو متنبہ فرما دیا گیا۔ اس درمیانی مضمون سے فارغ ہو کر پھر سلسلہ بعثت رسل کی ایک عظیم الشان کڑی کا ذکر شروع کرتے ہیں۔ اس سے زیادہ مفسد کون ہوگا جو خدا کے سفراء کو جھٹلائے، آیات اللہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ثُمَّپھرthumma
  2. بَعَثْنَابھیجا ہم نےbaʿathnā
  3. مِنۢmin
  4. بَعْدِهِمان کے بعدbaʿdihim
  5. مُّوسَىٰموسیٰ کوmūsā
  6. بِـَٔايَـٰتِنَآاپنی نشانیوں کے ساتھbiāyātinā
  7. إِلَىٰطرفilā
  8. فِرْعَوْنَفرعون کےfir'ʿawna
  9. وَمَلَإِي۟هِۦاور اس کے سرداروں کےwamala-ihi
  10. فَظَلَمُوا۟تو انہوں نے ظلم کیاfaẓalamū
  11. بِهَا ۖان نشانیوں کے ساتھbihā
  12. فَٱنظُرْپس دیکھوfa-unẓur
  13. كَيْفَکس طرحkayfa
  14. كَانَہواkāna
  15. عَـٰقِبَةُانجامʿāqibatu
  16. ٱلْمُفْسِدِينَفساد کرنے والوں کاl-muf'sidīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں