مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ اعراف آیت 122 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

رَبِّ مُوسَىٰ وَهَـٰرُونَ ﴿١٢٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

عصائے موسٰی علیہ السلام کا معجزہ

چونکہ فرعون بھی اپنی نسبت اَنَا رَبُّکُمُ الۡاَعۡلٰی (النازعات۔۲۴) کہتا تھا، شاید اس لئے رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ کے ساتھ رَبِّ مُوْسٰی وَ ھٰرُوْنَ کہنے کی ضرورت ہوئی اس میں یہ بھی اشارہ ہو گیا کہ بیشک جہان کا پروردگار وہ ہی ہو سکتا ہے جس نے موسیٰ و ہارون کو اپنی خاص ربوبیت سے بدون توسط اسباب ظاہرہ دنیا کے متکبروں پر علی رؤس الاشہاد اس طرح غالب کر کے دکھلا دیا۔